Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا

بازار میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2750 سے 2800 روپے فروخت ہونے لگا
شائع 04 جولائ 2023 11:18am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور میں فلور ملز ایسوسی ایشن نے 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا کردیا۔

اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافے کے سبب فلور ملز ایسوسی ایشن نے 20کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا کر دیا گیا۔

اس ضمن میں چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایکس مل قیمت 2700 روپے ہوگئی۔

یکدم 100 روپے مہنگا ہونے کے بعد بازار میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2750 سے 2800 روپے فروخت ہونے لگا جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر تھیلے کی قیمت 1300 روپے ہے۔

lahore

flour mills association

flour mills