Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تھانہ شادمان نذر آتش کیس، اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کرلی
شائع 04 جولائ 2023 11:04am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 جولائی تک توسیع کردی گئی۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں اعجازچوہدری کےخلاف تھانہ شادمان نذر آتش کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 جولائی تک توسیع کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کرکے سماعت ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ نو مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر ملک بھر میں جلاؤگھیراؤ اور پُرتشدد احتجاج کیا گیا تھا۔ جس کے بعد قانون فانذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے متعدد رہنماوں اور کارکنوں کو گرفتار کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری سمیت دیگر رہنما اور کارکنان کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

PTI protest

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS