مسلمان نوجوان کو قتل کرنیوالے فرانسیسی پولیس اہلکار کیلئے 10 لاکھ یورو کے عطیات
فرانسیسی پولیس اہلکار کے ہاتھوں مارے گئے شمالی افریقی نژاد 17 سالہ نوجوان نائل کے قتل نے ایک طرف جہاں ملک گیر فسادات کو ہوا دی ہے، وہیں اس سے سیاست دانوں اور سرکاری حکام میں غصہ بڑھ رہا ہے۔
انتہائی دائیں بازو کی فرانسیسی سیاست دان میرین لی پین کے سابق مشیر جین مسیحا کے قائم کردہ ”گو فنڈ می“ مہم نے ایک ملین ڈالر سے زیادہ فنڈز اکٹھے کرلئے ہیں، یہ فنڈ اس پولیس اہلکار کیلئے جمع کئے گئے ہیں جس نے نائل کو گولی ماری۔
جبکہ دوسری جانب نائل کے خاندان کے لیے صرف دو لاکھ یورو جمع ہوسکے ہیں۔
نائل کی دادی نادیہ سے حال ہی میں اس کراؤڈ فنڈنگ مہم کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ ’میرا دل دکھتا ہے‘۔
نائل کی موت نے فرانس کی نسلی اقلیتی آبادی کے ساتھ طویل اور پریشان کن تاریخ اور پولیس بربریت کے الزامات پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
Comments are closed on this story.