Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

وفاقی حکومت کا چیئرمین ایچ ای سی کے اختیارات پر وار، کنٹرولنگ اتھارٹی وزیراعظم ہوں گے

ایچ ای سی ملک بھر میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کی واحد ریگولیٹری اتھارٹی ہوگی
اپ ڈیٹ 04 جولائ 2023 01:01pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

وفاقی کابینہ اجلاس میں ہائرایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی گئی جس کے بعد وزیراعظم کنٹرولنگ اتھارٹی ہوں گے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل کے مطابق وزیراعظم کو چیئرمین ایچ ای سی کو مدت ملازمت سے قبل ہٹانے کا اختیار ہوگا، کمیشن کی کنٹرولنگ اتھارٹی وزیراعظم پاکستان ہوں گے۔

آرڈیننس کے مطابق کمیشن محض وفاقی حکومت کے چیف ایگزیکٹو کو جوابدہ تھا، ایچ ای سی ملک بھر میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کی واحد ریگولیٹری اتھارٹی ہوگی۔

8ویں ترمیم کے بعد کمیشن کے اختیارات مزید کمزور ہوگئے۔ چیئرمین ایچ ای سی کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہونے کی شق بھی ختم کردی گئی۔

Higher Education Commission

Pakistan Education & Health

Scientific Research