Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کا موسم آج بھی انتہائی گرم، محکمہ موسمیات نے تیز بارش کی نوید سُنا دی

شہر میں آج درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے
شائع 04 جولائ 2023 10:11am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی کا موسم آج بھی انتہائی گرم مگر ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں بارش کے منتظرشہریوں کو اچھی خبرسُنا دی ہے۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے اور جنوب سے مغرب چلنے والی ہواؤں کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

اس کے علاوہ شہر قائد میں بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں 7 اور 8 جولائی کو تیزہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

karachi

karachi weather

Karachi Rain

Pakistan Meteorological Department