Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انٹربینک میں ایک ہی دن ڈالر کی قیمت میں ساڑھے 10 روپے کمی

ڈالر تقریباً 13 روپے سستا ہوکر 273 روپے پر آگیا
اپ ڈیٹ 04 جولائ 2023 06:26pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان میں ڈالر کی قیمت کو بریک لگنے سے روپے کی قدر میں شاندار اضافہ ہوا ہے۔

ملکی تبادلہ منڈیوں میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی 12 روپے 99 پیسے کی بڑی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کا لین دین 273 روپے میں جاری رہا۔

عیدالاضحی کی تعطیلات سے قبل آخری روز انٹربینک میں ڈالر 285.99 روپے پر بند ہوا تھا، تعطیلات کے بعد آج صبح کاروبار کا آغاز ہوتے ہی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 15 روپے کم ہو کر 271 روپے کی سطح پر آگیا، تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 10 روپے 55 پیسے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 7 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد امریکی کرنسی 278 روپے پر آگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں 5 روپے سستا ہوکر امریکی ڈالر 285 روپے پر آیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز تاریخ رقم کی گئی تاہم پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج ملا جلا رجحان رہا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی 100 میں انڈیکس 600 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 44 ہزار 500 کی حد بحال ہوگئی، تاہم جلد ہی پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مارکیٹ منفی زون میں آگئی۔

سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 341 پوائنٹس کمی سے 43 ہزار 557 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ میں آج 41 کروڑ 92 لاکھ شیئرز کے سودے کئے گئے۔

PSX

ڈالر

pakistani rupee

USD VS PKR