Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانحہ 9 مئی، ایک اور شرپسند گرفتار، فیملی کا اعترافی بیان

جی ایچ کیو سمیت کسی بھی ملکی ادارے پر حملہ ناقابل قبول ہے، شرپسند حیدر محمود کے ماموں کا بیان
شائع 04 جولائ 2023 09:43am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

چیئرمین تحریک انصاف کی نو مئی کو گرفتاری پر ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ اور پُرتشدد احتجاج میں ملوث ایک اور شرپسند کی فیملی کا اعترافی بیان سامنے آگیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ سانحہ 9 مئی کا ایک اور شرپسند حیدر محمود گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جس کے ماموں کا اعترافی بیان سامنے آیا ہے ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ جی ایچ کیو پرحملہ، پاکستان پر حملے کےمترادف ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جی ایچ کیو سمیت کسی بھی ملکی ادارے پر حملہ ناقابل قبول ہے، کسی سیاسی جماعت کی پاک آرمی کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سب کو لیکچر دیتے ہیں، کیا 9 مئی کو کینٹ پر حملے کی ہدایات نہیں دی تھیں۔

PTI protest

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS