Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم جوان اور مشن امپاسیبل 7 ایک ساتھ

فلم جوان 7 ستمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی
شائع 04 جولائ 2023 12:34am

بالی وُڈ کنگ شاہ رخ خان کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’پٹھان‘ نے انڈیا سمیت دنیا بھر کے باکس آفس پر تاریخی کاروبار کیا تھا جس کے بعد اُن کی 2023 میں ہی آنے والی مزید دو فلموں کا شائقین کو شدت سے انتظار ہے۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کے ٹریلر کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے اور اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اسے ہالی وڈ اسٹار ٹام کروز کی فلم ’مشن امپاسیبل 7‘ کے ساتھ سینما گھروں میں دکھایا جائے گا۔

جوان کا ابھی تک ٹیزر ریلیز کیا گیا ہے جس کے بعد کنگ خان کے مداحوں کو اب اُن کی جھلک ٹریلر کی صورت میں دیکھنے کو ملے گی۔

ہالی وڈ بلاک بسٹر سیریز کی فلم ’مشن امپاسیبل 7‘ 12 جولائی کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی اور ’جوان‘ کا ٹریلر بھی اسی موقع پر دیکھا جاسکے گا۔

دوسری جانب ویب سائٹ ’پِنک وِلا‘ کے صحافی ہمیش منکڈ نے انسٹاگرام پر خبر کو بریک کیا کہ مشن امپوسیبل ڈیڈ رینکیننگ کے ساتھ جوان کا پہلا ٹریلر ریلیز کیا جائے گا جس کے بعد فلم کے گانے ریلیز کیے جائیں گے، جبکہ اگست میں فلم کا دوسرا ٹریلر ریلیز ہو گا۔

ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’جوان‘ شاہ رخ خان کا رواں برس کا دوسرا بڑا پروجیکٹ ہے، اس سے قبل ’پٹھان‘ نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔

jawan

mission impossible 7