Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماں اور اس کی 16 ماہ کی بیٹی کو قتل کرنے والا گینگ گرفتار

ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا
شائع 03 جولائ 2023 09:39pm
تصویر/ ان اسپلیش
تصویر/ ان اسپلیش

ملتان میں ماں اور 16 ماہ کی کم سن بیٹی کو قتل کرنے والے گینگ کے 4 اراکین کو پولیس نے گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔

ملتان پولیس کے مطابق 2 ماہ قبل ملتان کے تھانہ مخدوم رشید میں ڈکیتی کی واردات کے دوران 16 ماہ کی معصوم بچی رباب اور اس کی ماں ثنا کو قتل کردیا گیا تھا، پولیس نے واردات میں شامل 4 ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق محمد حسنین عرف پدی گینگ کے سرغنہ سمیت گینگ کے چار اراکین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آلہ قتل سمیت مختلف وارداتوں میں استعمال سامان برآمد کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان 24 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ ڈکیتی اور قتل سمیت 24 ورداتیں کرچکے ہیں۔

Target Killing

killing in multan