Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی و صوبائی دارلحکومتوں میں یاد گار شہداء کی تعمیر، قائم مقام صدر کا وزیراعظم کو خط

استحکام اور بقاء کیلئے ہمارے شہداء کی قربانیاں بھی ناقابل فراموش ہے، خط
شائع 03 جولائ 2023 07:16pm
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے وزیراعظم شہباز شریف کو وفاقی و صوبائی دارلحکومتوں میں یاد گار شہداء کی تعمیر، شہدائے ملت کی تصاویر اور پاکستانی پرچم کا نصاب کرنے کے حوالے سے خط لکھا ہے۔

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط میں لکھا کہ اس دھرتی کے استحکام اور بقاء کے لیے ہمارے شہداء کی قربانیاں بھی ناقابل فراموش ہے، ہمارے شہداء ہمارے محسن ہیں، پاکستان میں امن و امان ہمارے بہادر شہداء کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے، ہم پر فرض ہے کہ اپنے شہداء کو عوام بالخصوص نوجوان نسل کے دلوں میں زندہ رکھیں۔

خط کے متن میں لکھا گیا کہ مجھے امید ہے کہ آپ جلد از جلد اس ضمن میں ہدایات جاری کریں گے، یہ ایک چھوٹی سی کاوش ہوگی، ان بہادر اور ناقابل تسخیر شہداء کو خصوصی خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جہنوں نے ہماری اور اس ملک کی امن و سلامتی کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دی۔

خط کے متن میں مؤقف اپنایا گیا کہ اس ضمن میں وفاقی حکومت وفاقی سطح پر اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر صوبائی دارلحکومتوں میں یادگار شہداء کے قیام کو یقینی بنائے، ہوائی اڈوں، سرکاری امارات، اسکول، اہم شاہراہوں اور دیگر مقامات پر بھی شہداء کی تصاویر اور پاکستانی پرچم نصاب کیا جائے۔

اسلام آباد

sadiq sinjrani

PM Shehbaz Sharif

care taker president

Federal capitals

Memorial Martyrs