Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کو کل کیلئے نوٹس جاری

عدالت نے پولیس سے تفتیشی رپورٹ طلب کرلی
شائع 03 جولائ 2023 07:00pm

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کو کل کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس سے تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پولیس ریڈ کے دوران مزاحمت اور پولیس پر حملے کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پرویز الہٰی کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

چوہدری پرویز الہٰی کے وکیل عاصم چیمہ ایڈووکیٹ نے درخواست ضمانت دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ اس مقدمے میں پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت عدم پیشی پر خارج ہوئی تھی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوسرے مقدمے میں گرفتار ہونے پر پیش نہیں ہو سکے تھے، غالب مارکیٹ پولیس نے پولیس پارٹی پر حملہ کرنے کا بے بنیاد الزام لگایا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ شریک ملزمان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور ہو چکی ہے، پولیس پارٹی پر پیٹرول بم پھینکنے کے الزام بھی مقدمے میں لگایا گیا، پولیس نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پرویزالہٰی کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کو کل کے لیے نوٹس جاری جاری کر دیے اور پولیس سے تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔

pti

ATC

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

Judge Ejaz Ahmad Buttar