Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کمسن بچیوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والا سفاک ملزم گرفتار

14سالہ طیبہ اور7سالہ مافیہ دوران علاج دم توڑ گئیں
شائع 03 جولائ 2023 04:46pm

غازی آباد میں کمسن بچیوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والا سفاک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

26 جون کو لاہور کے علاقے غازی آباد میں نامعلوم شخص نے چھت پر کھیلتی ہوئی کمسن بچیوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی، 14سالہ طیبہ اور7 سالہ مافیہ کو اسپتال منتقل کیا گیا, تاہم دوران علاج دونوں دم توڑ گئیں۔

پولیس نے بچیوں کو آگ لگانے والے سفاک ملزم عتیق کو گرفتار کرلیا ہے، جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

ملزم عتیق نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ مقتولہ طیبہ کی بہن سے شادی کرنا چاہتا تھا، لڑکی کی والدہ کے انکار پر اس نے طیش میں آکر طبیہ اور اس کے ساتھ کھیلنے والی دوسری بچی مافیا پر پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی۔

واقعے کا پس منظر

26 جون کو لاہور کے علاقے غازی آباد میں دلخراش واقعہ ییش آیا، جہاں سفاک ملزم نے دو بچیوں کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفیش میں پتہ چلا ہے کہ دونوں بچیاں مالک مکان اور کرائے دار کی تھیں جو چھت پر کھیل رہی تھیں، اس دوران نامعلوم شخص نے ان پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور حادثے میں زخمی ہونے والی 14 سالہ طیبہ اور7 سالہ مافیہ کو اسپتال منتقل کیا۔ جو 4 دن بعد دوران علاج دم توڑ گئیں۔

lahore

lahore police

rescue 1122

Igniting by sprinkling petrol

deadly attack