Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بعد سونے کی قیمت میں بھی تاریخی کمی
اپ ڈیٹ 03 جولائ 2023 06:16pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1912 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب عید کی چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 8800 روپے اور 7544 روپے کی غیر معمولی کمی ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، کوئٹہ اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت گھٹ کر 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 1 لاکھ 77 ہزار 641 روپے ہوگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹو میں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بھی بالترتیب 50 روپے اور 42.87 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی، جب کہ بعد فی تولہ چاندی کی نئی قیمت 2500 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 2143.34 روپے ہو گئی۔

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ سونے کی قیمت میں 8000 روپے کی بڑی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار روپے تک آنے کا امکان ہے۔

کہا جا رہا تھا کہ سونے کے بھاؤ میں کمی کی وجہ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی ہے جو مارچ کے بعد سے نچلی سطح پر موجود ہیں۔

دوسری جانب سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ مالی سال 24-2023 کا پہلا روز ہونے کے سبب آج صرافہ بازار میں ٹریڈنگ کا آغاز دیر سے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی مارکیٹ نہیں کھُلی، البتہ سونے کی قیمت میں آج لازمی کمی ہوگی تاہم اس حوالے سے کچھ حتمی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

خیال رہے کہ فی تولہ سونا عید کی تعطیلات سے قبل آخری کاروباری روز 2 لاکھ 16 روپے میں فروخت ہوا تھا۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے بعد پہلے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسینج کے 100 انڈیکس میں غیر معمولی اضافہ ہوا اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت فروخت میں پانچ روپے کمی بھی ہوئی ہے۔

gold market

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices