Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میئرنے عوام کی قسمت بدلنے کیلئے مگرمچھ سے شادی کرلی

'شادی کے موقع پر دلہن کو روایتی سفید لباس پہنایا گیا تھا'
شائع 03 جولائ 2023 03:15pm
تصویر: ٹوئٹر
تصویر: ٹوئٹر

میکسیکو کی ریاست وہاکا کے ایک قصبے کے میئر نے خوشحالی لان کیلئے مگرمچھ سے شادی کرلی۔

شادی کے موقع پر دلہن کو روایتی سفید لباس پہنایا گیا تھا۔ وائرل تصاویر میں دُلہا کو ’دُلہن‘ کا بوسہ لیتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم حفاطتی اقدامات کے پیش نظر دُلہن کا منہ باندھ دیا گیا تھا۔

اس موقع پر منعقد کی جانے والی رنگوں بھری تقریب میں روایتی گانوں پر رقص بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ ’چھوٹی شہزادی‘ کا لقب پانے والا سات سالہ مادہ مگرمچھ سے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ایک دیوتا کی نمائندگی کرتا ہے ، اور ریاست وہاکا میں مگر مچھ سے رسمی شادی کا رواج صدیوں سے رائج ہے جس کا مقصد خوشحالی لانا ہوتا ہے۔

یہ روایت ممکنہ طور پر اوکساکا ریاست کی چونٹل اور ہواوے مقامی برادریوں سے صدیوں پرانی ہے۔

مگرمچھ سے شادی رچانے والے میئرموکٹر ہیوگو سوسا نے کا کہنا ہے کہ، ’یہ دو ثقافتوں کا اتحاد ہے‘۔

mexico

maxican mayor