Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیملی پارک میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر اوباش افراد کی فائرنگ

فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
شائع 03 جولائ 2023 01:57pm
Landhi park incident CCTV video - Aaj News

کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع فیملی پارک میں داخلے سے منع کرنے پر اوباشوں کے مسلح گروہ نے علاقے میں فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلا دیا۔

فائرنگ کا واقعہ لانڈھی نمبر چار زمان آباد کے فیملی پارک میں پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

فوٹیج میں مسلح ملزمان کو توڑ پھوڑ اور فائرنگ کرتے ہوئے واضح دیکھا جاسکتا ہے۔ مسلح افراد نے گلی میں کھڑی موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

ملزمان کی جانب سے فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، فائرنگ کے دوران شہری جان بچانے کے لیے بھاگتے رہے، مسلح افراد فائرنگ اور توڑ پھوڑ کر کے باآسانی فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کچھ لڑکے پارک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن فیملی پارک میں داخلہ نہ ملنے پر جھگڑا شروع ہو گیا۔

واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج موجود ہونے کے باوجود لانڈھی پولیس فائرنگ کرنے والے مسلح افراد کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

landhi

Karachi Firing

Family Park