Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

تکنیکی خرابی پر پی آئی اے پرواز روس سے واپس، لاہور میں ہنگامی لینڈنگ

ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی کے باعث پی کے 797 کی تکنیکی لینڈنگ کرائی گئی
شائع 03 جولائ 2023 01:49pm
فوٹو — اسکرین گریب/ فلائٹ رڈار 24
فوٹو — اسکرین گریب/ فلائٹ رڈار 24

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی کینیڈا جانے والی پرواز پی کے 797 کو لاہور ائیرپورٹ پر تکنیکی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو لاہور سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے لئے روانہ ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی کے باعث جہاز کو روس کی فضائی حدود سے واپس بلوا کر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا گیا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق جہاز پی کے 797 کی مرمت میں تاخیر کے سبب مسافروں کو متبادل پرواز سے ٹورنٹو کے لئے روانہ کیا جائے گا۔

PIA Flight

lahore airport

toronto