Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

پولیس کو مقدمے کا چالان تیار کرکے جمع کرانے کا حکم
شائع 03 جولائ 2023 12:28pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عسکری ٹاور پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی ہے۔

پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کو آج بھی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے دوبارہ 17 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے پولیس کو مقدمے کا چالان تیار کرکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

PTI protest

khadija shah

Lahore Anti Terrorism Court