Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں ساڑھے 4 سالہ بچہ اغوا، ویڈیو وائرل

سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کو نقاب اوڑھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے
شائع 02 جولائ 2023 11:40pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور میں نامعلوم خاتون نے ساڑھے 4 سالہ بچہ اغوا کرلیا، جس کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

لاہور کے علاقے جنوبی چھاونی میں پیش آیا جہاں ساڑھے چار سالہ محمد یوسف کو نامعلوم خاتون نے اغوا کرلیا، واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آئی ہے، جس میں مبینہ اغوا کار خاتون کو نقاب اوڑھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اغوا کی واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج میں نامعلوم خاتون کو 2:30 بجے بچے کو لیجاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مغوی یوسف کی والدہ کی کچھ عرصہ قبل طلاق ہوچکی تھی۔ بچے کی والدہ نے اپنا ویڈیو بیان میں پولیس کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

ایس پی کینٹ انوسٹی گیشن کے مطابق بچہ آخری بار ماموں کے ساتھ باہر گیا تھا، جس پر بچے کے ماموں سمیت 2 افراد کو شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی اور دیگر پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

lahore

lahore police

Kidnapping for Ransom

Childe kidnaping