Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

جمہوریت کے نام پر توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جاسکتی، بلاول بھٹو

جو کچھ ہوا اس کی وجہ سے معاشرہ امتحان سے گزر رہا ہے، بلاول بھٹو
شائع 02 جولائ 2023 09:35pm

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے نام پر توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جاسکتی، جو کچھ ہوا اس کی وجہ سے معاشرہ امتحان سے گزر رہا ہے۔

جاپان میں پاکستانی کمیونیٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میرا جاپان کا یہ پہلا دورہ ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خارجہ پالیسی پر توجہ دی، ہم پاکستانی عوام کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتےہیں پاکستان اورجاپان کےدرمیان تعاون بڑھے، ہمارے نوجوانوں کو روزگار اور ہمیں اپنے نوجوانوں کی اسکلرز بڑھانے کی ضرورت ہے، چاہتے ہیں جاپان میں پاکستانی نوجوانوں کیلئے روزگار کے دروازے کھلیں، اور پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کا حل ہو۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے، جمہوریت کے نام پر کسی کو بھی توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے جدوجہد کی ہے، جو کچھ ہوا اس کی وجہ سے ہمارا معاشرہ امتحان سے گزر رہا ہے۔

وزیرخارجہ پاکستانی کمیونٹی سے بات کرتے ہوئے(فوٹو:ٹویٹر)
وزیرخارجہ پاکستانی کمیونٹی سے بات کرتے ہوئے(فوٹو:ٹویٹر)

اس سے قبل بلاول بھٹو نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ جاپان کے دورے کے دوران انہیں بڑی کمپنیز کے ایگزیکٹوز سے ملنے کا موقع ملا، اور ان کی زراعت، تعلیم، ٹیکنالوجی، اسکلڈ ورک فورس اور توانائی کی فیلڈ میں دلچسپی دیکھی اور کئی فیلڈز میں ان کی دلچسپی دیکھ کر حوصلہ افزائی ہوئی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ جاپان

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے بیان میں بتایا کہ وزیرخارجہ سے جاپانی کاروباری شخصیات نے ملاقات کی، جب کہ جائیکا اور جیٹرو کے نمائندوں نے بھی ملاقات کی، اور سرمایہ کاری اور تجارت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور جاپان کے وزیر خارجہ یوشی ماسا ہایاشی کی ٹوکیو میں ملاقات کل ہوگی

Bilawal Bhutto Zardari

Visit Japan