Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب کے شہزادہ طلال بن عبدالعزیز السعود انتقال کر گئے

شہزادہ طلال کی نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد الحرام میں ادا کردی گئی
اپ ڈیٹ 02 جولائ 2023 09:11pm

سعودی عرب کے شہزادہ طلال بن عبدالعزیز السعود انتقال کر گئے، سعودی عرب کی شاہی عدالت نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی شاہی عدالت نے شہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال کا اعلان کیا ہے، اور بتایا ہے کہ شہزادے کی نماز جنازہ بعد نمازعصر مسجد الحرام میں ادا کردی گئی ہے اور انہیں سپرد خاک بھی کردیا گیا ہے۔

73 سالہ شہزادہ طلال سعودی شاہی خاندان کے اہم رکن تھے اور سعودی عرب کے شہر عسیر کے گورنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں، اور سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن کے صدر تھے، وہ معروف فٹ بال کلب الاتحاد کے دو مرتبہ صدر رہے۔

شہزادہ طلال کے انتقال پر ملک بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اور عرب میڈیا کے مطابق شہزادہ طلال اپنے فلاحی کاموں، ملک میں تعلیم اور صحت کی خدمات کی وجہ سے الگ پہچان رکھتے تھے۔

Prince Talal

Prince Talal passed away

President of the Saudi Arabian Football Federation