Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عدلیہ کے غلط فیصلوں سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، نواز شریف

150 سے زائد پیشیاں بھگت کر بھی انصاف نہیں ملا، سابق وزیراعظم
شائع 02 جولائ 2023 07:25pm
سابق وزیراعظم نواز شریف فوٹو: فائل
سابق وزیراعظم نواز شریف فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ عدلیہ کے غلط فیصلوں سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، 150 سے زائد پیشیاں بھگت کر بھی انصاف نہیں ملا۔

سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نوازشریف ان دنوں دبئی میں موجود ہیں، جہاں ان کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں جاری ہیں۔

نوازشریف سے ن لیگ امارات کے عہدیداران نے ملاقات کی، جس میں پارٹی امور پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز بھی شریک تھیں۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے غلط فیصلوں سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، مریم نواز کو بغیر وجہ کے 7 سال کی سزا سنانا غلط فیصلہ تھا۔

سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دور میں ججز پر دباؤ ڈال کر بھی غلط فیصلے صادر کرائے گئے، ہمیں 150 سے زائد پیشیاں بھگت کر بھی انصاف نہیں ملا۔

Nawaz Sharif

PTI government

pti chairman