آئی ایم ایف معاہدے کے بعد دنیا کی نظریں پاکستان پرلگ گئیں
آئی ایم ایف معاہدے کے بعد دنیا کی نظریں پاکستان پرلگ گئی ہیں اور معاہدہ ہونے کے فوری بعد ہی سویٹزرلینڈ سے خبر آئی ہے کہ ان کا اعلی سطح کا وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا۔
سوئس وفد وزیرخارجہ اگنازیو ناسس کی قیادت میں اگلے ہفتے 8 جولائی کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے گا، اور وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ سرمایہ کاری، تجارت کے لیے سوئس وفد روابط کے فروغ میں دلچسپی رکھتا ہے، اور آئندہ ہفتے پاکستان اور سویٹزرلینڈ کے مابین قدرتی آفات رسک میں معاونت کے معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کے بعد پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھے گی، اور سوئس وفد کی پاکستان میں موقع آمد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
Comments are closed on this story.