Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شکارپور میں دو گروپوں کے مابین مسلح تصادم، 4 افراد جاں بحق

مسلح افراد اپنے اپنے علاقے میں مورچہ بند ہو گئے
شائع 02 جولائ 2023 04:59pm

ناریجا اور خروس برادری کے مابین ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

شکارپور میں دو میں گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ مدیجی تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں مویشی چوری کے تنازع پر ناریجا اور خروس برادری میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اور 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ زخمی افراد کو فوری طور پر مقامی اسپتال میں پہنچایا گیا جبکہ شدید زخمی ایک فرد کو سکھر منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

حکام کے مطابق مسلح افراد اپنے اپنے علاقے میں مورچہ بند ہو گئے ہیں، جب کہ پولیس نے حالات کو کنٹرول میں لینے کے لئے علاقے میں چوکی قائم کر دی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں عارف،غفور ناریجو اور صالح ناریجو شامل ہیں۔

firing incident

rescue 1122

Armed conflict