Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چوہدری شجاعت کی کیمپ جیل میں پرویز الہیٰ سے اہم ملاقات، دوبارہ ق لیگ میں شمولیت کی دعوت

ملاقات سے پہلے ڈاکٹرز نے چوہدری پرویز الہیٰ کا طبی معائنہ کیا
شائع 02 جولائ 2023 03:16pm
چوہدری شجاع حسین کی پرویزالہیٰ سے ملاقات کیلئے کیمپ جیل آمد
چوہدری شجاع حسین کی پرویزالہیٰ سے ملاقات کیلئے کیمپ جیل آمد

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ سے کیمپ جیل لاہور میں ملاقات کی ہے۔

دوران ملاقات چوہدری سالک اور چوہدری وجاہت حسین بھی موجود تھے، دونوں بھائیوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورت حال سے متعلق گفتگو کی گئی۔

لیکن ملاقات سے پہلے ڈاکٹرز نے چوہدری پرویز الہیٰ کا طبی معائنہ بھی کیا۔ پرویز الہیٰ کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ کی بھی کیمپ جیل آمد ہوئی، ڈاکٹرز نے تحریک انصاف کے صدر کا طبی معائنہ کیا، پرویز الہیٰ کے میڈیکل چیک اپ کیلئے ڈاکٹر عامر، ڈاکٹر عبدالباسط کیمپ جیل آئے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ اس وقت منی لانڈرنگ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں موجود ہیں۔

پرویزالہیٰ کو 26 جون کو اینٹی کرپشن کیس ضمانت کے بعد ایف آئی اے نے حراست میں لیا تھا۔

اس سے قبل چوہدری شجاعت حسین 19 جون کو بھی پرویز الہیٰ سے جیل میں ملاقات کیلئے گئے تھے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان حالیہ ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے پرویزالہٰی کو ق لیگ میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دی تھی، تاہم چوہدری پرویز الہٰی نے فی الحال تحریک انصاف چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا جو تکلیفیں میں نے برداشت کرنی تھیں وہ تو کر لی ہیں، اب چوہدری مونس الہٰی میری سیاست کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے وہ قابل قبول ہو گا۔

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

PMLQ

Chaudhry Shujat Hussain

Camp Jail