Aaj News

بدھ, نومبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

مودی حکومت نے افغان طلبا و شہریوں کو پہلے سے جاری تمام ویزے منسوخ کر دیے

یونیورسٹیوں نے کیمپس میں واپس نہ آنے والوں کے داخلے منسوخ کرنا شروع کر دیے.
شائع 02 جولائ 2023 01:28pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

بھارت میں اب مسلمانوں کا مستقبل تاریک سے تاریک تر ہونے لگا ہے، افغان طلباء کیلئے بھارت کی مسلم دشمن پالیسیاں سامنے آنی شروع ہوگئی ہیں۔

افغان طلباء کے لیے بھارت کی غیر متزلزل حمایت ایک دکھاوے سے زیادہ کچھ نہیں، مودی حکومت نے افغان طلبا و شہریوں کو پہلے سے جاری تمام ویزے منسوخ کر دیے۔

بھارت کی جانب سے ویزا جاری کرنے سے انکار کے باعث افغان طلباء کیلئے آن لائن امتحانات ممکن نہیں۔ ہندوستانی یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے 2,500 سے زیادہ افغان طلباء افغانستان میں ہی پھنس کے رہ گئے۔

افغان طلباء کے احتجاج پر جے شنکر نے سیکورٹی خدشات اور ویزا سسٹم کی کارکردگی کا بہانہ دے دیا۔

یونیورسٹیوں نے کیمپس میں واپس نہ آنے والوں کے داخلے منسوخ کرنا شروع کر دیے ہیں۔ جس سے خواتین طالبات سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔

چندی گڑھ یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس کی 22 سالہ طالبہ یاسمین عظیمی کی ویزا درخواست تین بار مسترد ہو چکی ہے۔

2022 میں بھارت کی جانب سے افغان طلباء کو صرف 300 ای ویزا جاری کیے گئے۔

اس دوران، پاکستان نے افغان طلباء کو 4,500 مکمل فنڈڈ وظائف کی پیشکش کی ہے۔

افغان طالب علم کا کہنا تھا کہ بھارت ہمارا دوسرا گھر ہے لیکن اس نے ہمیں اکیلا چھوڑ دیا۔

کونسل آن فارن ریلیشنز کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، بی جے پی حکومت میں ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک میں شدت آئی ہے۔

افغان طالب علموں نے الزام لگایا ہے کہ یونیورسٹی کے حکام اکثر ان کو ممکنہ منشیات فروش اور دہشت گرد قرار دیتے ہیں۔

modi government

india

visa

Afghan Students