Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غریب بھڑک اٹھے یا مسلمان مشتعل ہوئے، فرانس میں احتجاج کیوں ہو رہا ہے؟

تشدد کا تعلق فرانس کے بدنام نوآبادیاتی ماضی سے ہے۔
شائع 02 جولائ 2023 01:06pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پیرس میں 17 سالہ نوجوان نائل مرزوک کے قتل پر بھڑک اٹھنے والے فسادات کی آگ اب دھیمی ہونے لگی ہے۔ لیکن بحث شروع ہوچکی ہے کہ کیا فرانسیسی پولیس منظم طریقے سے غیر سفید فام آبادی کے خلاف نسل پرستانہ برتاؤ کر رہی ہے؟

فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں نے فرانس کے شہروں میں ہنگاموں کی چوتھی رات کے بعد اتوار کو شروع ہونے والا جرمنی کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔

فرانس اور بیرون ملک بہت سے لوگوں نے قتل کے نتیجے میں ہونے والے فسادات کا ذمہ دار ملک میں وسیع طور پر آباد تارکین وطن کو ٹھہرانے کی کوشش کی۔

دی گارڈین نے یہاں تک اطلاع دی کہ پولیس نے فسادیوں کو، جن میں سے زیادہ تر نوجوان تھے، ”وحشی گروہ“ کہا تھا۔

فرانسیسی حکام کے مطابق پولیس نے راتوں رات 1311 افراد کو گرفتار کیا، اس سے پہلے 875 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

تاہم، حالیہ عرصے میں اسی طرح کے واقعات پر ایک نظر سے واضح ہوتا ہے کہ جس طرح فرانسیسی پولیس نے ایک نوجوان کو قتل کیا اور پھر اس کے بعد کے حالات سے نمٹا، یہ ایک منظم نسل پرستی ہے۔

اس سال پولیس کی فائرنگ سے کسی شخص کی ہلاکت کا یہ تیسرا واقعہ ہے اور گزشتہ سال اس طرح کے ریکارڈ 13 واقعات ہوئے تھے۔

دی گارڈین کا کہنا ہے کہ 2017 سے اب تک ایسی فائرنگ کا زیادہ تر شکار سیاہ فام یا عرب ہیں۔

فارن پالیسی میں 2020 کے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ فرانس کی ”کلر بلائنڈ“ ہونے کی سرکاری پالیسی ختم ہو چکی ہے۔

اخبار نے استدلال کیا کہ حالانکہ فرانس کہتا ہے کہ نسل سے ہٹ کر ایک یکساں فرانسیسی شناخت کو فروغ دیا جاتا ہے، یہاں تک کہ نسل پر مبنی اعدادوشمار بھی جمع نہیں کیے جاتے، حقیقت اس سے کہیں زیادہ گہری ہے۔

حقیقت میں، عرب اور سیاہ فام لوگوں کو سفید فاموں کے مقابلے میں 20 گنا زیادہ پولیس چیکنگ کے لیے روکا جاتا ہے اور جیلوں میں نسلی اقلیتوں کی بھی بہت زیادہ نمائندگی ہوتی ہے۔

نسلی اقلیتوں کے خلاف تشدد بھی کوئی نئی بات نہیں ہے۔

1961 میں فرانسیسی پولیس نے پیرس میں احتجاج کرنے والے 100 سے زائد فرانسیسی عربوں کو ہلاک کیا۔

اس واقعہ کو تقریباً 50 سال بعد تسلیم کیا گیا لیکن کبھی معافی نہیں مانگی گئی۔

فرانسیسی پولیس غیر سفید فاموں کے ساتھ کس طرح برتاؤ کرتی ہے؟ کچھ مصنفین نے کیریبین میں ہیٹی، گواڈیلوپ اور مارٹینیک سے لے کر بحر ہند، شمالی اور مغربی افریقہ کے ساتھ ساتھ ویتنام کے ریونین جزیرے سمیت جگہوں پر استعمار کے اس کے ذلت آمیز ماضی سے جوڑا ہے، جو کہ جبر تعمیر کیا گیا تھا۔ اور یہ جبر فرانس کی متنوع آبادی کے ساتھ گھر آیا ہے۔

سماجیات اور افریقی مطالعہ کی پروفیسر کرسٹل ایم فلیمنگ نے لکھا، ’نائل کی موت ایک ناقابل حل معمہ نہیں ہے، یہ منظم نسل پرستی کا نتیجہ تھا‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف ’سیسٹیمیٹک نسل پرستی کا ایماندارانہ اعتراف‘ تشدد کے اس چکر کو ختم کرے گا۔

Racism

Nael

Paris Protest

French Police