Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیاری ایکسپریس وے پر تصاویر بناتے ہوئے نوجوانوں سے تیز رفتار گاڑی ٹکرا گئی

حادثہ گاڑی کے ٹائر برسٹ ہونے کے باعث پیش آیا۔
شائع 02 جولائ 2023 08:56am

کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پر تصاویر بناتے ہوئے نوجوانوں سے تیز رفتار گاڑی ٹکرا گئی۔ حادثے میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔

تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی نوجوان کے ہاتھ اور ٹانگ میں فریکچر آئے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ ایکسپریس وے پر گارڈن سے ماڑی پور جانے والے ٹریک پر گزشتہ روز ہوا۔

حادثہ گاڑی کے ٹائر برسٹ ہونے کے باعث پیش آیا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق لڑکے کو اسپتال پہنچادیا گیا ہے اور واقعے سے متعلق تحقیقات کررہے ہیں۔

Accident

Liyari Express Way