Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے تیاریاں تیز کردیں، انتخابی نشان کیلئے درخواستیں طلب

پارٹی سربراہ کی دستخط شدہ درخواستیں 19 جولائی تک جمع کروائی جائیں، الیکشن کمیشن
شائع 02 جولائ 2023 08:47am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لئے اہل سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات حاصل کرنے کےلئے درخواستیں مانگ لی ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مختص کئے گئے انتخابی نشانات میں سے کسی ایک انتخابی نشان کے حصول کے لئے پارٹی سربراہ کی دستخط شدہ درخواستیں 19 جولائی تک جمع کروائی جائیں۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن کے لئے پہلے سے درخواست جمع کروانے والی سیاسی پارٹیوں کو بھی دوبارہ درخواستیں دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انتخابات نشانات کی ترجیحی لسٹ، پارٹی ہیڈ آفس کا پتہ اور حلف نامہ بھی درخواست کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

موصول درخواستوں پر سیاسی جماعتوں کی اہلیت الیکشن ایکٹ کے تحت پرکھی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ نامکمل، فیکس کے زریعے موصول اور مقررہ تاریخ کے بعد ملنے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

Election Commission of Pakistan (ECP)

general elections 2023

Election Symbol