Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہین شاہ آفریدی نے کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بناڈالا

ٹی 20 بلاسٹ میں پاکستانی فاسٹ بولر نے تاریخ رقم کردی
شائع 01 جولائ 2023 10:54pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کرکٹ کی تاریخ میں ٹی 20 میچ کے پہلے اوور میں 4 وکٹیں لے کر کا منفرد ریکارڈ بنا ڈالا۔

برطانیہ میں جاری ٹی 20 بلاسٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے نمایاں اور ذمے دارانہ پرفارمنسز دکھانے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی 20 بلاسٹ میں پہلے ہی اوور میں 4 وکٹیں حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی، نوٹنگھم شائر کی نمائندگی کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے یہ کارنامہ برمنگھم بیئرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انجام دیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے برمنگھم کے خلاف اوور کی پہلی، دوسری، پانچویں اور چھٹی گیند پر وکٹ حاصل کی۔

انہوں نے 2 کھلاڑیوں کو بولڈ، ایک کو ایل بی ڈبلیو کیا جبکہ ایک کھلاڑی کیچ آؤٹ ہوا، اپنے 4 اوورز میں فاسٹ بولر 29 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

میچ میں ناٹنگھم شائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں برمنگھم بیئرز کو 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Shaheen Shah Afridi

t20 cricket

English County

Vitality Blast

t20 blast