Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سویڈن واقعے سے مسلم امہ کی دل آزاری ہوئی، ملوث عناصر کو کٹہرے میں لایا حائے، فضل الرحمان

مذہبی مقدسات کی توہین ناقابل برداشت ہے، سربراہ پی ڈی ایم
شائع 01 جولائ 2023 10:39pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سوئیڈن واقعہ سے مسلم امہ کی دل آزاری ہوئی، ملوث عناصر کو کٹہرے میں لایا حائے، مذہبی مقدسات کی توہین ناقابل برداشت ہے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر ردعمل میں کہا کہ اِس واقعے سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری اور توہین ہوئی، امت مسلمہ کے دینی اور روحانی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

یہ واقعہ تصادم، انتشار اور عالمی سطح پر امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی منصوبہ بندی کا حصہ معلوم ہوتا ہے، اس گھناؤنے عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، مذہبی مقدسات کی توہین ناقابل برداشت ہے۔

عالمی برادری کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو کشیدہ بنانے والے عناصر کو کٹہرے میں لائے۔

PDM

Maulana Fazlur Rehman

JUIF

Muslim world

INTERNATIONAL COMMUNITY

DESECRATION OF THE HOLY QURAN IN SWEDEN