Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی عیدالاضحیٰ پر ملک کے بڑے شہروں میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کی تعریف

ویسٹ مینجمنٹ کمپنییز، وزرائے اعلیٰ، چیف سیکریٹریز اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا
شائع 01 جولائ 2023 07:54pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

وزیراعظم شہبازشریف نے عید قربان پر ملک کے بڑے شہروں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو احسن طریقے سے ممکن بنانے پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنییوں ، وزراءِ اعلی، چیف سیکٹریز اورضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے انتظامیہ کے ساتھ تعاون سے یہ سب ممکن ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ عیدِ قرباں پر پاکستان بھر کے تمام بڑے شہروں بالخصوص لاہور میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کی بدولت لوگوں کی سنت ابراہیمی کی انجام دہی احسن طریقے اور بغیر کسی دقت کے ممکن ہو سکی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بھر کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، وزرائے اعلیٰ، چیف سیکٹریز اور ضلعی انتظامیہ کی اس امر میں کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور انتطامیہ کے ان اہلکاروں کو بھی خصوصی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے عید قرباں اپنے پیاروں سے دور فرائض کی انجام دہی میں گزاری اور اپنے شہروں کو تعفن اور گندگی سے پاک رکھا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں پاکستانی عوام کا بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے انتظامیہ کی آواز پر لبیک کہا اور تعاون سے یہ سب ممکن بنایا۔

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

Eid ul Adha 2023