کوئٹہ: سول لائن پولیس تھانے پر دستی بم سے حملہ، ایک اہلکار زخمی
کوئٹہ میں سول لائن تھانے پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے دستی بم حملے سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق سول لائن تھانے پر عید کے تیسرے روز نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے بے نظیر پل سے دستی بم پھینکا جو تھانے کے اندر مین گیٹ کے قریب گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں گیٹ پر موجود کانسٹیبل عبدالصبور زخمی ہو گیا جبکہ ایک گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس، سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمی اہلکار کو اسپتال پہنچایا۔
واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جبکہ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی، جس سے تھانے کے قریب رہائشی گھروں میں خوف و ہراس پھیلا گیا۔
سول لائن تھانہ میں دستی بم حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوزکو موصول ہوگئی ہے۔ فوٹیج میں تھانہ کےداخلی دروازے کا حصہ دیکھا جاسکتا ہے، فوٹیج میں پولیس کی چوکی بھی نظر آرہی ہے۔
ویڈیو میں دستی بم گرتے اور دھماکا ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا یے۔ دھماکے کے بعد آگ کا شعلہ بھڑکتا ہو ا نظر آیا ہے۔
واضح رہے کے سول تھانے کے ساتھ گورنر ہاؤس، سول سیکرٹریٹ اور اہم دفاتر بھی موجود ہے مگر سیکیورٹی نہ ہونے کے برابر ہے۔
Comments are closed on this story.