Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور بھارت میں سے کس کے پاس دوسرے ملک کے زیادہ قیدی

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2023 04:38pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدے کے تحت قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے، پاکستان نے بھارتی حکومت پر سزا پوری کرنے والے پاکستانیوں کو رہا کرنے پر زور دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے فہرست کے مطابق اس وقت بھارتی جیلوں میں 417 پاکستانی قیدی موجود ہیں، بھارتی حکام کو جو فہرست دی گئی ہے اس میں بھارتی جیلوں میں قید 343 شہری اور 74 ماہی گیر کا ذکر ہے۔

حکومت پاکستان نے 308 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھی بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی ہے، 42 سویلین قیدی اور 266 ماہی گیروں کی فہرست بھارتی حکام کے حوالے کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سزا پوری کرنے والے پاکستانیوں کو رہا کر کے وطن واپس بھیجے، پاکستان اور بھارت ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت ہوتا ہے جس پر 21 مئی 2008 کو دستخط ہوئے تھے۔

Indian police

Pakistan Foreign Office

Pakistan vs India