Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شدید گرمی کی لہر کب تک برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

کراچی میں آج بھی گرمی کا راج برقرار، عید پر شہری پریشان
شائع 01 جولائ 2023 12:35pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

عید کے تیسرے روز سورج کی تپش میں اضافہ ہوگیا، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہر کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، آئندہ دور روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں آج بھی شدید گرمی کا راج رہے گا، شہرکا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

ملک کے کچھ حصوں میں بادل بھی برسیں گے، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ، ڈی آئی خان میں 33، سیالکوٹ 17 اور سبی میں 7 ملی میٹر ہوئی تھی۔

Rain

Hot Weather

Pakistan Meteorological Department