Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت: مسافر بس میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک، 8 زخمی

ہلاک افراد میں تین بچے بھی شامل، رپورٹ
شائع 01 جولائ 2023 11:41am
فوٹو — اے این آئی/ بھارتی میڈیا
فوٹو — اے این آئی/ بھارتی میڈیا

بھارت میں ایکسپریس وے پر بس میں آگ لگنے سے کم از کم 25 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی خبر ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق بس ناگ پور سے پونے جا رہی تھی کہ اس دوران وہ ایکسپریس وے پر کھمبے سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے باعث اس کے ڈیزل ٹینک میں آگ لگ گئی۔

رپورٹ کے مطابق بس میں تقریباً 30 سے 35 افراد سوار تھے جن میں سے 25 مسافر ہلاک ہوئے، ہلاک افرادمیں تین بچے بھی شامل ہیں جب کہ حادثے میں ڈرائیور سمیت 8 زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، البتہ اس وقت لاشوں کی شناخت اور انہیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کرنا اولین ترجیح ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مسافر بس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا جب کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ نے ہلاک ہونے والے مسافروں کے اہل خانہ کو 5 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

india

fire

passenger bus