Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

شاہ سلمان کے حکم پر حجاج میں 20 لاکھ قرآن پاک کے نسخے تقسیم ہوں گے

عازمین کو 76 مختلف زبانوں پر مشتمل قرآن مجید کے 20 لاکھ نسخے تقسیم کیے جائیں گے
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2023 07:23pm
قرآن مجید۔ فوٹو — فائل
قرآن مجید۔ فوٹو — فائل

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے فرمان کے تحت غیر ملکی عازمین کو واپسی پر قرآن مجید کا تحفہ دیا جائے گا، مجموعی طور پر20لاکھ قرآن پاک کے نسخے تقسیم کیے جائیں گے۔

سعودی وزارت اسلامی امور کی جانب سے شاہی فرمان کے بعد دنیا بھر سے آئے ہوئے عازمین حج کو اپنے ممالک واپسی پر قرآن مجید کا تحفہ دیا جائے گا۔

سعودی عرب کے تمام ائیر پورٹس سمیت زمینی گزر گاہوں اور بندرگاہوں سے روانہ ہونے والے عازمین کو 76 مختلف زبانوں پر مشتمل قرآن مجید کے 20 لاکھ نسخے تقسیم کیے جائیں گے۔

اس ضمن میں سعودی وزیر برائے اسلامی امور و دعوت و رہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کہا کہ قرآن پاک کا تحفہ انمول ہے اس کے لیے سعودی قیادت شکریے کی مستحق ہے۔

Saudia Arabia

Quran