Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا
شائع 30 جون 2023 11:30pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

حکومت نے 15 روز کے لیے ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی لیٹر اضافے اور پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا، پیٹرول کی قیمت برقرار رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کافی اضافہ ہوا ہے اس لیے آج سے 15 جولائی کی رات تک ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رہیں گی۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے قیمتیں کم سے کم رکھنے کی سفارش کی تھی جس پر وزیراعظم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا۔

اس سے قبل 15 جون کو وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مختصر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عالمی منڈی میں گیس اور تیل کی قیمتوں میں تھوڑا سا اضافہ ہوا ہے، اوگرا نے جو تجاویز دیں اس کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

Ishaq Dar

petrol price

Finance minister

اسلام آباد

Petroleum products

diesal price

PETROL PRICE REMAINS UNCHANGED

DIESEL PRICE HIKE