Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ ریونیو بورڈ نے سیلز ٹیکس وصولی میں 13 سال کے ریکارڈ توڑ دیے

رواں مالی سال کے اختتام پر سیلز ٹیکس 185 ارب سے زائد اکھٹا کیا گیا
شائع 30 جون 2023 09:11pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر
فوٹو۔۔۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر

سندھ ریونیو بورڈ نے سیلز ٹیکس وصولی میں 13 سال کے ریکارڈ توڑ دیے، رواں مالی سال کے اختتام پر سیلز ٹیکس 180 ارب روپے ہدف کے مقابلے میں 185 ارب سے زائد اکھٹا کیا گیا۔

سندھ ریونیو بورڈ نے مالی سال 23-2022 کے اختتام پر ٹیکس وصولی رپورٹ جاری کردی۔

سندھ ریونیو بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ جون 2023 میں پچھلے سال کی نسبت 24 ارب روپے زائد کا سیلز ٹیکس وصولی کا نیا ریکارڈ بنایا گیا۔

سندھ ریونیو بورڈ کے مطابق مالی سال 23-2022 کے اختتام پر سیلز ٹیکس وصولی ایک 185 ارب 30 کروڑ روپے ہوئی جو 13 سال میں ریکارڈ ہے۔

گزشتہ مالی سال کے 153 ارب 50 کروڑ روپے کے مقابل مالی سال 23-2022 میں سیلز ٹیکس 21 فیصد زائد رہا۔

وزیراعلیٰ کو سندھ ریونیو بورڈ کے محصولات کی رپورٹ پیش

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سندھ ریونیو بورڈ کے محصولات کی رپورٹ پیش کردی گئی۔

سندھ ریونیو بورڈ نے اپنے ہدف سے زیادہ وصولی کی۔ سال 23-2022 کے لیے 180 ارب روپے کی وصول کا ہدف تھا۔

سندھ ریونیو بورڈ نے 185.3 ارب روپے کی وصولی کی، یہ رقم ہدف سے 5 اعشاریہ 3 ارب روپے زیادہ ہے۔

نامناسب حالات میں سندھ ریونیو بورڈ کی بہترین کارکردگی رہی، سیلاب، معاشی گراوٹ اور کوئی نئے ٹیکسز کے باوجود یہ کلیکشن ہوئی۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ یہ وصولی گزشتہ 13 سالہ کلیکشن کے مقابلے میں ریکارڈ ہے۔

CM Sindh

karachi

Syed Murad Ali Shah

Sindh Revenue Board

Tax revenues

Sales tax collection