Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر شکیل احمد خان کو گرفتار کرلیا گیا

سابق صوبائی وزیر کی گرفتاری تھری ایم پی او کے تحت عمل میں لائی گئی
شائع 30 جون 2023 08:46pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی وزیر شکیل احمد خان کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔

ملاکنڈ لیویز نے تھانہ بائزئی میں سابق صوبائی وزیر محکمہ پبلک ہیلتھ شکیل احمد خان کو تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری مقبول خان اور دیگر 2 کارکنان سمیت سابق ایم این اے جنید اکبرخان کے حجرے سے گرفتارکرلیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شکیل احمد خان کی گرفتاری تھری ایم پی او کے تحت عمل میں لائی گئی۔

یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیر شکیل احمد خان کو 4 دن قبل اینٹی کرپشن کی عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھا، وہ 9 مئی واقعات کے بعد 3 مقدمات میں 46 دن جیل کاٹ کر ضمانت پر ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے اور امن وامان کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سابق وزیر رہائی کے بعد کارکنان کو ایک مرتبہ پھر اکسا کراجلاسوں سے تقاریر کررہے تھے، جس پر گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

pti

arrest

KPK

shakil ahmad khan