Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

”حافظ نعیم الرحمان کی مثال ’کھسیانی بلی کھمبا نوچے‘ کے مترادف ہے“

ڈپٹی میئر کراچی کا امیر جماعت اسلامی کراچی کی پریس کانفرنس پر رد عمل
شائع 30 جون 2023 08:25pm

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کو ڈبونے کے لیے حافظ صاحب ہی کافی ہے، حافظ نعیم کی مثال کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے۔

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حافظ نعیم کی مثال کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے، کراچی پر قبضے کی باتیں نعیم الرحمان کی ذہنی عدم توازن کی علامت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حافظ صاحب کراچی کی عوام کے سامنے رونا دھونا بند کردیں۔

سلمان عبداللہ مراد کا کہنا تھا کہ نعیم الرحمان کے ہوتے ہوئے جماعت اسلامی کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں، جماعت اسلامی کو ڈبونے کے لیے حافظ صاحب ہی کافی ہے، نعیم الرحمان خان کے ہاتھوں میں مئیر بننے کی لے کر نہیں ہے۔

وفاق سے سب کچھ لے لیا لیکن صوبے کو کچھ دینے کو تیار نہیں، حافظ نعیم الرحمان

اس سے قبل جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی نظام پر قبضہ کرنے کے لیے مختلف اتھارٹیز بنائی، کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بنادیا گیا،وفاق سے سب کچھ لے لیا لیکن صوبے کو کچھ دینے کو تیار نہیں ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی نظام پر قبضہ کرنے کے لیے مختلف اتھارٹیز بنائی، کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بنادیا گیا، وفاق سے سب کچھ لے لیا لیکن صوبے کو کچھ دینے کو تیار نہیں ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ شہر میں آلائشیں اٹھانے کا کام نہیں ہورہا، مختلف علاقوں میں گندگی اور تعفن ہے، اربوں روپے کا بجٹ ہے لیکن شہر میں اسپرے کا مناسب انتظام نہیں، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا ادارہ ختم کیا جائے اور بلدیہ کے ماتحت کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی وڈیرہ سوچ اپنے ہی لوگوں کو اختیارات سے دور رکھتا ہے، اگر میئر اور بلدیاتی ادارے ذمہ داریاں پوری نہیں کریں گے تو جماعت اسلامی بات کرے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ شہر ٹیکس ادا کرتا ہے تو سندھ اور پاکستان چلتا ہے، 15 جنوری سے اب تک یوسیز اور ٹاؤن کے چیئرمین کے لیے دفاتر نہیں ہیں، شہر میں اس وقت گیس اور پانی کے بحران سے شہری پریشان ہیں۔

karachi

Hafiz Naeem ur Rehman

Jamat e Islami

DEPUTY mayor karachi

salman abdullah murad