Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی، گھریلو سیلنڈر کتنے روپے کا ہوگیا؟

اوگرا نے جولائی کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
اپ ڈیٹ 30 جون 2023 09:33pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) فی کلو 19 روپے 45 پیسے تک سستی کردی گئی، ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سیلنڈر 229 روپے 54 پیسے سستا ہوکر 2 ہزار 92 روپے کا ہو گیا۔

اوگرا نے جولائی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ایل پی جی گیس فی کلو 19 روپے 45 پیسے تک سستی کردی گئی۔

مزید پڑھیں: ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز طور 140 روپے فی کلو کی کمی

نوٹیفیکشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سیلنڈر 229 روپے 54 پیسے سستا کیا گیا ہے، جس کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 92 روپے 13 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

جاری نوٹی فکیشن کے مطابق جون کے لیے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2321 روپے 67 پیسے مقرر تھی۔

اوگرا نوٹی فکیشن کے تحت فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 177 روپے 29 پیسے مقرر کی گئی ہے، اس سے قبل جون میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 196 روپے 75 پیسے تھی۔

LPG

Oil and gas reserves

LPG Gas

LPG Prices