پاکستان کی زمینوں میں مشرق وسطیٰ کی سرمایہ کاری سمیت معاشی بحالی کے نکاتی منصوبے کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی زمینوں میں مشرق وسطیٰ کی سرمایہ کاری سمیت معاشی بحالی کے منصوبے کا اعلان کردیا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹینڈ بائی معاہدے پر دستخطوں کی تقریب کے بعد وزیراعظم نے کہا کہ بہاولپور میں موجود ریگستان میں ماسوائے 400 یا 500 میگاواٹ سولر وہاں کچھ نہیں ہے، وہاں موجود ہزاروں لاکھوں ایکڑ زمین کو اگر ہم سیراب کریں تو وہ سونا اگلے گی، ڈاکٹر محبوب الحق نے کہا تھا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان مشرق وسطیٰ کے لیے گرین باسکٹ ہے، یہ خواب نہیں بلکہ حقیقت تھی۔
مزید پڑھیں: چین نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، قرض حاصل کرنے میں آرمی چیف کا اہم کردار ہے، وزیراعظم
بدقسمتی سے آج ہیگ سے پھولوں سے بھرے جہاز دبئی اور ابو ظہبی آتے ہیں اور پاکستان جس کا بحری راستہ 3 دن کا ہے اور ہوائی راستہ ڈیڑھ گھنٹے کا ہے ہم کچھ نہیں کرسکے، آج اگر قرضوں سے جان چھڑوانی ہے تو ہم مشرق وسطی سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری لے کر آئیں گے اور ایک کے بعد معاہدہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف سے 23 واں پروگرام سائن ہوا، صرف 9 ماہ کیلئے ہے، وزیر خزانہ
وزیراعظم نے ملکی ترقی کا پلان بتاتے ہوئے کہ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی پر توجہ دینا ہوگی، جدید ٹیکنالوجی سے ہی ترقی کا راستہ ہموار ہوگا، لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا، اجناس اگیں گی اپنی معیار کے مطابق وہ لے جائیں گے ، ہمیں منافع ڈالرز کے بجائے اجناس میں دینا پڑے گا۔
Comments are closed on this story.