Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی ایم ایف شرائط پر گیس، بجلی اور پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا خدشہ

گیس اوسط 50 فیصد تک مہنگی کرنے کا امکان ہے، ذرائع
اپ ڈیٹ 30 جون 2023 06:35pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر گیس، بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف شرائط پر شہریوں پر مزید اضافے بوجھ ڈالا جا سکتا ہے، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 سے 5 روپے فی یونٹ مزید اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس اوسط 50 فیصد تک مہنگی کرنے کا امکان ہے، اسی ضمن میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمت میں 50 فیصد اضافے کی سفارش کردی جس کا حتمی فیصلہ وفاقی کایبنہ کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پیٹرولیم لیوی میں بھی مزید اضافے کا خدشہ ہے، پیٹرولیم لیوی میں اضافے کی صورت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید 10 روپے اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بجلی اور گیس صارفین پر1300 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا جا چکا ہے، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.91 روپے فی یونٹ کا اضافہ کرکے بجلی 11.30 روپے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔

بجلی صارفین پر3.39 روپے فی یونٹ کا اضافی سرچارج بھی عائد کیا جا چکا ہے، صارفین نے فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کا بوجھ بھی الگ بردداشت کیا جب کہ دوسری جانب گیس کے نرخوں میں 112 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کے اجراء کے لیے اسٹاف لیول کا معاہدہ ہوگیا جس کے بعد ملک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

petrol price

OGRA

federal government

IMF

electricity price

IMF program

Petroleum Levy

Sui Gas