Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اکشے کمار کی ’ہاؤس فُل 5‘ : پانچویں بار کا پاگل پن دیکھنے کیئے تیار رہیں

فلم 'ہاؤس فُل' 2010 میر ریلیز کی گئی تھی
شائع 30 جون 2023 03:27pm
تصویر: بالی ووڈ ہنگامہ
تصویر: بالی ووڈ ہنگامہ

بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار نے جمعہ 30 جون کو اپنی کامیڈی فلم ’ہاؤس فل‘ کے پانچویں ایڈیشن کا اعلان کردیا۔

ہاؤس فُل 5 کی ہدایتکاری ”دوستانہ“ اور ”ڈرائیو“ کے لیے مشہور ترونتنسوخانی کریں گے۔ فلم 2024 کی دیوالی کے موقع پر سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

اکسشے کمار کے علاوہ اداکار رتیش دیش مکھ بھی ’ہاؤس فُل 5‘ سے اس سیریز میں واپسی کررہے ہیں جسے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا کے بینر ناڈیاڈوالا گرینڈسن انٹرٹینمنٹ پروڈیوس کرے گا۔

اکشے کمار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں لکھا ، ’پانچ بار کے پاگل پن کیلئے تیار رہیں۔‘

فلم ہاؤس فُل 2010 میں ریلیز کی گئی تھی جس کے بعد اس کے 3 سیکوئل “ہاؤس فل 2(2012)، ”ہاؤس فل 3“ (2016) اور ”ہاؤس فل 4“ (2019) پیش کیے جاچکے ہیں۔

Bollywood

Akshay Kumar

Diwali

Housefull 5