Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم بھارت کی میزبانی میں ایس سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے

اجلاس میں وزیراعظم کی شرکت پاکستان کی ایس ای او کیلئے اہمیت ظاہر کرتی ہے، دفتر خارجہ
شائع 30 جون 2023 02:35pm
وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو — فائل
وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو — فائل

وزیراعظم شہباز شریف بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ایس سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شہباز شریف بھارت میں 4 جولائی کو ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اجلاس میں وزیراعظم کی شرکت پاکستان کی ایس ای او کے لئے اہمیت ظاہر کرتی ہے۔

واضح رہے کہ 22ویں ایس سی اوسربراہ اجلاس کی صدارت بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کریں گے، اجلاس میں چین، روس، قازقستان، کرغزستان، پاکستان، تاجکستان اور ازبکستان شریک ہوں گے۔

خیال رہے کہ چند ہفتوں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کا دورہ کرکے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی تھی اور پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں اٹھایا تھا۔

india

Shehbaz Sharif

SCO meeting

SCO2023