Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی ایم ایف معاہدے سے معاشی استحکام، اقتصادی ترقی کے حصول میں مدد ملے گی، وزیراعظم

یہ معاہدہ ملک کو پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد دے گا، شہباز شریف
اپ ڈیٹ 30 جون 2023 02:46pm
وزیراعظم سے ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات۔ فوٹو — فائل
وزیراعظم سے ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات۔ فوٹو — فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ایک ٹویٹ میں شہباز شریف نے لکھا کہ پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ 9 ماہ کے لئے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوگیا ہے جس کے اعلان پر خوشی ہو رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ معاہدہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط بنانے، پاکستان کو معاشی استحکام حاصل کرنے اور ملک کو پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد دے گا۔

وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہونے پر پروزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی کوششوں کو سراہا اور ایم ڈی آئی ایم ایف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کے اجرا کے لیے اسٹاف لیول کا معاہدہ ہوگیا ہے اور اس کی آئی ایم ایف نے بھی تصدیق کردی ہے۔

پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی (ای ایف ایف) پروگرام کی مدت ختم ہونے میں صرف ایک دن باقی تھا، اگر جمعہ 30 جون کو معاہدہ نہ ہوتا تو پروگرام ختم ہو جانا تھا۔

Ishaq Dar

Shehbaz Sharif

ٹویٹر

IMF program