Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’اج کالا جوڑا پا ۔۔۔ ساڈی فرمائش تے‘، عروہ اور فرحان بڑی عید پربھی چھاگئے

شوبزکی مقبول جوڑی نے عیدالضحیٰ لاہور میں منائی
شائع 30 جون 2023 12:10pm
تصویر: فرحان سعید/انسٹاگرام
تصویر: فرحان سعید/انسٹاگرام

عید الفطرکے موقع پرشوبزجوڑی فرحان سعید او عروہ حسین نے طویل عرصے بعد ایک ساتھ تصاویرشیئرکرکےمداحوں کی خوشی دوبالا کی تھی، بڑی عید پر بھی یہ جوڑی ایک بار پھر چند دلکش تصاویر سے سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے۔

فرحان اور عروہ نے اس بار عید الضحیٰ لاہور میں منائی ہے۔ دونوں نے بقرعید پر سیاہ رنگ کے ملبوسات زیب تن کیے۔

نئی تصاویر شیئرکرتے ہوئے فرحان نے ورہ کے سیاہ فراک کو مدنظررکھتے ہوئے پنجابی زبان کا مقبول گیت لکھا، اج کالا جوڑا پا، ساڈی فرمائش تے۔’

عروہ کی جانب سے شیئرکی جانے والی تصاویرمیں فرحان تو موجود نہیں تاہم انہوں نے بھی نصف بہترکی پوسٹ کو شیئرکیا۔

ان دونوں علیحدگی کی خبریں نومبر2021 میں سامنے آئیں تھیں لیکن عروہ یا فرحان کی جانب سے ایسی اطلاعات کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی، مختلف انٹرٹینمنٹ سائٹس اور ٹی وی چینلزیہ خبریں ذرائع کے حوالے سے چلا رہے تھے۔ کئی ایک نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ دونوں کی طلاق کا کیس لاہورکی مقامی عدالت میں زیرسماعت ہے۔

بعد ازاں اداکارہ کے والد مخدوم چوہدری نے عروہ اورفرحان سعید کے مابین علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی تمام خبریں بےبنیاد ہیں۔

دونوں کا نکاح 16 دسمبر 2016 کو لاہورکی بادشاہی مسجد میں ہواتھا۔

Urwa Hocane

Farhan Saeed