Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

عید کے دوسرے روز کراچی کا موسم کیسا رہے گا

گرمی کی شدت آج 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی، محکمہ موسمیات
شائع 30 جون 2023 11:25am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں عید قربان کے دوسرے روز موسم کی صورتحال سے آگاہ کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں عید کے دوسرے دن گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، دوپہر میں سورج مزید آگ برسائے گا، دوپہر کے اوقات میں درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی میں گرمی کی شدت آج 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی جب کہ شہر میں حبس کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح شمال مشرق سمت سے 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

karachi

karachi weather

Met Office