Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئندہ مہینوں میں پاکستان کو مزید کیا اقدام کرنے ہونگے، آئی ایم ایف نے بتا دیا

آئی ایم ایف مشن چیف نے پہلے سے کیے گئے اقدامات کی بھی نشاندہی کی
اپ ڈیٹ 30 جون 2023 11:32am
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر کے ہمراہ۔ فوٹو — فائل
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر کے ہمراہ۔ فوٹو — فائل

پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو آئندہ مہینوں کے لئے اقدامات کی فہرست دے دی۔

پاکستان کے لئے آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر نے جاری بیان میں 2022 کے سیلاب اور یوکرین پر روسی حملے کے بعد اشیاء کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو کچھ اقتصادی جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ناتھن پورٹر نے کہا کہ ان اقتصادی جھٹکوں نے مالیاتی منڈیوں کی کارکردگی میں رکاوٹیں ڈالی ہیں۔

انہوں نے پاکستانی حکام کی جانب سے درآمدات اور تجارتی خسارے کو کم کرنے کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔ ناتھن پورٹر کہا کہ پاکستان کو غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور پاور سیکٹر میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کے مسائل کا سامنا ہے۔

آئی ایم ایف مشن چیف کا کہنا ہے کہ اگست 2022 میں توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) 2019 کے تحت مشترکہ ساتویں اور آٹھویں جائزوں کی تکمیل کے بعد سے پاکستانی معیشت کو کئی بیرونی جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ناتھن پورٹر نے کہا کہ 2022 میں تباہ کن سیلاب نے لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں کو متاثر کیا اور یوکرین روس جنگ کے بعد بین الاقوامی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ان اکنامک جھٹکوں کے ساتھ ساتھ کچھ پالیسی غلطیوں بشمول فارن ایکسچینج مارکیٹ کے کام کرنے میں رکاوٹوں اور اشیائے ضروریہ سمیت مہنگائی زیادہ ہونے کے سبب اقتصادی ترقی رک گئی ہے۔

آئی ایم ایف مشن چیف نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے درآمدات اور تجارتی خسارے کو کم کرنے کی کوششوں کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر بہت کم ہوئے، بقایا جات یعنی سرکلر ڈیٹ اور بار بار لوڈشیڈنگ کے ساتھ، پاور سیکٹر میں لیکویڈیٹی کے حالات بھی شدید ہیں۔

پاکستان کو کیا کرنے کی ضرورت ہے

ناتھن پورٹر نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نیا معاہدہ “ایک پالیسی اینکر اور آنے والے عرصے میں کثیر الجہتی اور دو طرفہ شراکت داروں کی مالی مدد کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا حکام نے نئے پروگرام سے قبل ہی کئی اہم اقدامات کیئے ہیں جب کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو ان اقدامات کی فہرست دی جو وہ پہلے ہی اٹھا چکا ہے اور کچھ ایسے اقدامات اٹھانے پر زور دیا جو اسے ابھی بھی اٹھانے کی ضرورت ہے۔

مندرجہ ذیل متن کو مالیاتی فنڈ کے بیان سے دوبارہ پیش کیا گیا جس میں زور دیا گیا ہے کہ آئی ایم ایف ابھی بھی پاکستان کے سامنے کیا مطالبات رکھ رہا ہے۔

  • آئی ایم ایف نے کہا کہ ”پارلیمنٹ نے مالیاتی استحکام کی حمایت اور محصولات کو متحرک کرنے کے اہداف کے مطابق مالی سال 24-2023 کے بجٹ کی منظوری دی جس سے سماجی اور ترقیاتی اخراجات میں اضافہ ہوگا۔“

  • ”مالی سال 24 کا بجٹ ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے اور کم ٹیکس والے شعبوں سے ٹیکس وصولی میں اضافے کے ساتھ ساتھ ترقی پسندی کو بہتر بنانے کے لیے کچھ اقدامات کرکے جی ڈی پی کے تقریباً 0.4 فیصد کے بنیادی سرپلس کو آگے بڑھائے گا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) پروگرام کے ذریعے غریب کی مدد کو یقینی بناتا ہے۔“

  • “آئی ایم ایف نے کہا کہ ”یہ اہم ہوگا کہ بجٹ کو منصوبہ بندی کے مطابق عمل میں لایا جائے، اور حکام آگے کی مدت میں غیر بجٹ اخراجات یا ٹیکس میں چھوٹ کے دباؤ کا مقابلہ کریں۔“

  • ”اسٹیٹ بینک نے درآمدی ترجیحات سے متعلق رہنمائی واپس لی ہے اور ایکسچینج ریٹ کے مکمل مارکیٹ تعین کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔“

  • “ افراط زر کو کم کرنے کے لیے متحرک رہنا چاہیے جو خاص طور پر سب سے زیادہ غریب طبقے کو متاثر کرتا ہے جب کہ موجودہ بین الاقوامی لین دین اور متعدد کرنسی کے طریقوں کے لیے ادائیگیوں و منتقلی پر پابندیوں سے پاک غیر ملکی کرنسی کا فریم ورک برقرار رکھنا چاہیے۔“

  • آئی ایم ایف نے ”کثیر جہتی اداروں اور دوطرفہ شراکت داروں سے مالی تعاون کو متحرک کرنے کے لیے مسلسل کوششوں پر زور دیا ہے۔“

  • عالمی مالیاتی فنڈ نے مطالبہ کیا کہ “پاکستان کو ”توانائی کے شعبے کی عملداری کو مضبوط بنانے کی کوششوں بشمول بروقت وفاقی بجٹ کی سالانہ بحالی کے ذریعے) سرکاری اداروں کی حکمرانی کو بہتر بنانے اور عوامی سرمایہ کاری کے انتظام کے فریم ورک کو مضبوط بنانے کے بارے میں اپنے پروگرام کے مطابق رہنا چاہیے۔“

  • آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ ”پروگرام کا مکمل اور بروقت نفاذ مشکل چیلنجوں کی روشنی میں اس کی کامیابی کے لیے اہم ہوگا۔“

IMF

IMF PAKISTAN

IMF program

Nathan Porter