Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

فیصل آباد میں انٹرنیشنل اسنوکر پلئیر ماجد علی کی لاش برآمد

ماجد علی 2013 میں ایشین جونیئر چیمپئن شپ کے رنر اپ رہے تھے
شائع 29 جون 2023 11:43pm

تھانہ سٹی سمندری کے علاقے سے انٹرنیشنل اسنوکر پلئیر ماجد علی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

فیصل آباد کے تھانہ سٹی سمندری کے علاقے سے پولیس کو ایک لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت ماجدعلی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ماجد علی انٹرنیشنل اسنوکر کے کھلاڑی تھے، اور ان کی عمر 28 سال تھی، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

ماجد علی نے 2018 میں ایران میں ایشین اسنوکر ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، جب کہ وہ 2013 میں ایشین جونیئر چیمپئن شپ کے رنر اپ رہے تھے، اس کے علاوہ ماجد علی 6 ریڈ چیمپئن شپ کے برانز میڈلسٹ بھی رہ چکے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ماجد علی کی موت کی تفتیش کا عمل جاری ہے، حقائق جلد سامنے آ جائیں گے۔

دوسری جانب نجی وی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل اسنوکر کھلاڑی ماجد علی نے خودکشی کرلی ہے، اور وہ گزشتہ چند برسوں سے ڈپریشن کا شکار تھے

ماجد علی کے بھائی عمر نے واقعے کی جب کہ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے ماجد کی موت کی تصدیق کی ہے۔

National Snooker Champion

majid ali